لاہور قلندرز اور پی ڈی پی کے درمیان باغ جناح میں پریکٹس میچ

Feb 06, 2023 | 12:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور قلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز  جاری ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق تربیتی کیمپ کے تیسرے روز لاہور قلندرز اور پی ڈی پی کلاس آف 22 کے مابین پریکٹس میچ جاری ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین پریکٹس میچ باغ جناح میں کھیلا جارہا ہے۔
لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں اوردیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام اور حسین طلعت شامل ہیں جبکہ دلبر حسین، زمان خان اور جلات خان پی ڈی پی کلاس آف 22 کی نمائندگی کررہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی کارکردگی میں بہت نکھار آیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بڑے نام ضرور ہیں مگر ان کے لیے ٹیم کمبی نیشن بنانا آسان نہیں ہوگا، 
جیسن رائے خطرناک کھلاڑی ہے۔ بی پی ایل میں ٹاکرے کے بعد اب حارث رؤف اور افتخار احمد کا پی ایس ایل میں ٹاکرا دیکھنا ہوگا۔ عاقب جاوید کا مزدید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے فینز اسٹیڈیم بھرتے ہیں سب ٹیموں کو ایسی فین فالوؤنگ لانی ہوگی، عاقب جاوید

مزیدخبریں