جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے: مریم نواز

مریم نواز نے عام انتخابات کا عندیہ دے دیا

ایک نیوز: نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات ہوں یا جنرل الیکشن ، ہمیں ہرچیز کیلئے تیار رہنا ہے. ہم نے تیاری شروع کردی ہے۔ پی ٹی آئی والے جب سے بے فیض ہوئے ہیں انہیں لگ پتہ گیا ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے؟جیل بھرو تحریک زمان پارک سے شروع ہونی چاہیے۔ ہم تو نظریں بچھائیں بیٹھے ہیں کہ آپ کو پتہ چلے جیل کیا ہوتی ہے۔ جان تو اللہ کو دینی ہے جواب  دنیا میں بھی دینا پڑے گا۔

عمران خان پر طنزکرتے ہوئے مریم نواز نے کہا  ہے کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ یہ جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں۔ فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو  رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں ، آئیں جیل بھریں۔

ملتان میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ  قانون اپنا راستہ لےگا ، جو جرائم کیے ان کی سزا بھگتنا پڑے گی، ہم نے 200 سے زائد پیشیاں بھگتیں ہیں۔رانا ثنااللہ نے جعلی مقدمے میں 6 ماہ قیدکاٹی، انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی، یہ  دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو 2017 میں ایک اقامہ پر نکالا گیا، پانامہ کیس میں ہفتہ میں پانچ دن پیشی پر ہوتے تھے، ایک دن میں دو دو بار عدالت  جاتے، دوسری طرف اقامہ نہیں ہیرے اور فارن فنڈنگ ہے، ناجائز  پیسے کے ثبوت بھرے پڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بدنام زمانہ کیس میں بھی وہ عدالت نہیں آتے، ایسی سہولت کیا نواز شریف کو تھی، کیا یہ سہولت مریم کو تھی،  سب جانتے ہیں کیسز جھوٹے تھے ہمارے ساتھ انتقام لیا گیا۔