متحدہ عرب امارات کا بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند

Feb 06, 2023 | 12:41 PM

ایک نیوز : سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کابل میں سفارتخانہ بند کرنے والا سعودی عرب کے بعد دوسرا خلیجی ملک ہے، سعودی عرب بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کر چکا ہے۔خیال رہے کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی افغانستان میں وقفے وقفے سے بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، بم دھماکوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، داعش نے ان میں سے بہت سے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی دارالحکومت کابل میں پشتونستان روڈ پر کار بم دھماکے میں کم از کم دو شہری زخمی ہوئے، دھماکا صدارتی محل کے قریب سکیورٹی کی گاڑی میں نصب بارودی مواد سے ہوا۔

مزیدخبریں