سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی

سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی
کیپشن: جنرل (ر)پرویزمشرف کو کہاں سپرد خاک کیا جائے گا؟فیصلہ ہوگیا

ایک نیوز: سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی، ملیرکینٹ میں تدفین کی تیاریاں مکمل کر لیں گیں.

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع نے ان کی کراچی میں تدفین کی تصدیق کر دی ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے پرویز مشرف کی میت کو آج دبئی سے کراچی منتقل کیا جائے گا جبکہ نماز جنازہ کل سہ پہر ایک بج کر 45 منٹ ملیر کینٹ پولو گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔سابق صدر کی تدفین ملیر کینٹ کے فوجی قبرستان میں کی  جائے گی۔ قبرستان کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایس ایس یو ، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار قبرستان کے اطراف تعینات ہیں، جبکہ غیر متعلقہ افراد کو قبرستان میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق کالا پل کے قریب پرانے فوجی قبرستان میں قبر کی کھدائی اور دیگرانتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔قبرستان کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایس ایس یو ، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار قبرستان کے اطراف تعینات ہیں جبکہ غیر متعلقہ افراد کو قبرستان میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔انکا نماز جنازہ ملیر کینٹ کے گل مہر پولو گراٶنڈ میں ادا کیا جائے گا۔

سابق صدر پرویز مشرف گزشتہ روزہ دبئی میں طویل بیماری کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کی میت تدفین کے لئے دبئی سے پاکستان لائی جائے گی۔

 دوسری جانب پرویز مشرف کی میت کی پاکستان روانگی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔میت پاکستان لانے والے خصوصی طیارے کا سہہ پہر پاکستان روانگی کا امکان ہے۔پرویز مشرف کی میت المکتوم ائیرپورٹ سے صبح 11 بجے روانہ ہونا تھی۔

ذرئع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لانے کے لئے متحدہ عرب امارات نے اپنا طیارہ حوالے کردیاہے۔پاکستان میں جہاز کی لینڈنگ کی این او سی ملنے کے بعد میت کو پاکستان روانہ کردیا جائے گا، میت کو کراچی لایا جائے گا، طیارہ دبئی کے المختوم ائرپورٹ سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت اور اہلخانہ کو لیکر کراچی روانہ ہوگا،دبئی کے المختوم ائرپورٹ سے طیارہ دبئی کے وقت کے مطابق شام 7 بجے کراچی کے لئے روانہ ہوگا، طیارے میں ہرویز مشرف کی بیوہ، بچے اور قریبی اہلخانہ بھی ہونگے،طیارہ آج شام 8 بجے کراچی پہنچے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-06/news-1675669173-8068.mp4