چولستان جیپ ریلی ، محسن نقوی کا شرکا اور شائقین کیلئے بڑا اعلان

Feb 06, 2023 | 12:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 18 ویں چولستان ڈیزرٹ انٹرنیشنل جیپ ریلی کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی پاکستان کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ ہے، اس سال ریلی کا انعقاد 6 فروری سے 12فروری تک کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی 18ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محسن نقوی کا کہناہے کہ انٹرنیشنل جیپ ریلی کے شرکاء اورشائقین کے لئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔جیپ ریلی کے ایونٹ کے دوران مقامی ہوٹلوں میں اوور چارجنگ کا تدارک کیاجائے۔نگران وزیراعلیٰ کی جیپ ریلی کے بارے میں قومی او رعالمی سطح پر تشہیری مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
قلعہ داڑور او ردل وش سٹیڈیم میں شائقین کی دلچسپی کے پروگرام پیش کئے جائیں گے۔چولستان میں سگنل یقینی بنانے کے لئے فون کمپنیوں کے موبائل ٹاورز کااہتمام کیاگیاہے۔قلعہ داڑور میں کیمپنگ شائقین کے لئے فوڈ سٹریٹ، میوزیکل نائٹ،آتش بازی، اونٹ ڈانس، نیزہ بازی اوردیگر ایونٹ ہوں گے
کمشنر بہاولپورنے18ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمشنر بہاولپورنے نگران وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 18ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی میں پہلی مرتبہ 5کیٹگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔ جیپ ریلی کے دوران چولستان میں تقریباً 5لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔چولستان میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے متبادل روٹ اور سڑکوں کی تعمیر وتوسیع کی گئی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-06/news-1675667772-8592.mp4

ضلع بہاولنگر کے شہر مروٹ چولستان جیپ ریلی کے شیڈول کے مطابق 6 فروری کو کمیشنر آفس بہاولپور میں پریس کانفرنس ہو گی 7 فروری کو ڈی ایچ اے میں ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ تقریبات ہوں گی جبکہ 8 فروری کو ٹی ڈی سی پی ریزورٹ ڈیراور میں ریسرز کی رجسٹریشن  اور میڈیکل اور کوالیفائی ریسرز کانفرنس ہو گی۔

جس کے بعد 9 فروری کو دلواش اسٹیڈیم سے کوالیفائنگ تمام راؤنڈ شروع ہو ں گے 10 فروری کو دلواش اسٹیڈیم سے 1 گول مرد تیار زمرہ اور 1 راؤنڈ فیمیل تیار کیٹیگری ریسرز قلعہ جام گڑھ مروٹ پہنچے کے بعد  تمام ریسرز میں سے کسی ایک کے سر پر فتح کا تاج سجے گا اور  اس جیپ ریلی کے موقع پر سراہے چولستان میں رنگارنگ تقریبات کے ساتھ مختلف پروگرام شامل ہوں گے جبکہ دنیا بھر سے جیپ ریسر اس ریلی میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔

پاکستان میں کھیل، سیاحت اور تفریح ایک ساتھ ملنا اکثر مشکل ہوتا ہے لیکن چولستان جیپ ریلی وہ واحد تقریب ہے جہاں یہ تینوں چیزیں ایک ساتھ مل جاتی ہیں۔ فراٹے بھرتی گاڑیاں چولستان میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔ ہر سال محکمہ سیاحت کی جانب سے انعقاد کی جانے والی پاکستان کی سب سے بڑی جیپ ریلی میں ملک بھر سے گاڑیوں اور ریسنگ کے شوقین افراد کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ جس کے لیے وہ کئی مہینوں پہلے سے ہی تیاریاں بھی شروع  کردیتے ہیں۔ جیب ریلی کا ٹریک جنوبی پنجاب کے تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان سے ہو کر گزرے گا۔  ۔عام گاڑیوں میں ہائی وے پر چلنے والے ٹائروں کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ چولستان ریلی میں خصوصی ٹائر استعمال ہوتے ہیں جو ہائی وے اور برف پر چلنے والے ٹائروں کا ملاپ ہے۔

مزیدخبریں