ایک نیوز: منکیرہ کے نواحی علاقہ حیدرآباد تھل کے علاقہ حسینی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے 3 بچے ملبے تلے دب گئے جن میں سے ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
رپورٹ کے مطابق منکیرہ کے نواحی علاقہ حیدرآباد تھل کے علاقہ حسینی ٹاؤن میں ساتھ تین بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک بوسیدہ دیوار زمین بوس ہوگئی جسکے نتیجہ میں 3 معصوم بچے ملبے تلے دب گئے۔ جن کو ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک بچہ مشاہد افتخار دم توڑ گیا جبکہ 2بچے علی عباس اور حسن شدید زخمی ہوگئے تھے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے تائی منڈھول میں شدید بارشوں کے باعث کچا مکان گرگیا،3 خواتین اور 7 بچے جاں بحق ہوگئےتھے۔
ذرائع کے مطابق بارش کے باعث گرنے والے مکان کے ملبے سے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔رات 11بجے شدید بارش میں مکان کی چھت گرنے سے پوار خاندان ملبے تلے دب گیا تھا۔
پولیس انتظامیہ ،ریسکیو ادارے اور مقامی آبادی کے افراد موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ملبے تلے نکال کر ہسپتال منتقل کیا تھا۔ شدید بارش کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔10 جاں بحق افراد میں 7بچے شامل ہیں جن میں ایک بچہ اُس گھر میں جھنگ سے مہمان آیا ہوا تھا وہ بھی جاں بحق ہوگیا ۔