لاہور: گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو قتل کر ڈالا

Feb 06, 2023 | 11:45 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور شالیمار کے علاقے  بھوگیوال میں گھریلو جھگڑے پر  خاوند نے بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا 

 رپورٹ کے مطابق میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کی بنا پر شوہر نے اپنی بیوی کے گلے میں بیوی کے ہی گلے میں دوپٹے سے پھندا ڈال دیا ۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ حنا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں  نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیاہے۔ 

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنزسے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او لاہور کا قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے۔ سی سی پی او کا کہناہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ 

دوسری جانب لاہور میں ستوکتلہ کے علاقے میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر بیوی پر تشدد اور بال کاٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون کے مطابق اسکا شوہراکثر شراب پی کی اس پر تشدد کرتا رہتا تھااسکے شوہر نے آج اسکے سارے بال زبردستی کاٹ دیئے ہیں اور فرار ہو گیا ستوکتلہ پولیس نے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ایس پی صدر وقار کھرل خا کہنا ھے کہ خواتین پر تشدد اور استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔ 

واضح رہے کہ کمالیہ کے محلہ امرتسریاں میں گھریلو ناچاکی لڑائی جھگڑے کی بناء پر دن دیہاڑے نشئی خاوند نے اپنی بیوی کو چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔  ذرائع کے مطابق ملزم عطااللہ نشے کا عادی تھا۔ گھر میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر عطااللہ نے اپنی بیوی مسرت بی بی کو  کلہاڑیوں اور چھریوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ حملہ سے چھڑوانے پر ملزم نے اپنی بھابھی کو بھی شدید زخمی کردیا تھا۔ بھابھی کے شوروغل پر اہل محلہ نے جان بخشی کروائی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ 

مزیدخبریں