6’ پر 6 چھکے‘ افتخار نے وزیر کھیل کا لحاظ بھی نہیں کیا: شاداب خان

Feb 06, 2023 | 10:24 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: قومی کرکٹر شاداب خان نے بگتی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے نمائشی میچ میں پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کے آخری اوور میں افتخار احمد کے 6 چھکوں پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں افتخار احمد نے لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے وزیر کھیل کا لحاظ بھی نہیں کیا لیکن منسٹر صاحب کو ہلکا نہ لیں وہ باؤنس بیک بھی کرسکتے ہیں۔شاداب نے مزید لکھا کہ کوئٹہ میں لوگوں کی محبت اور تعاون دیکھ کر خوشی ہوئی۔

یاد رہے کہ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے اننگز کے آخری اوور میں وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے مار کر اپنی ٹیم کا اسکور 184 رنز تک پہنچایا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

 نمائشی میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دی تھی۔نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز  میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ 185 رنز کے دیے گئے  ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی   7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی ، پشاور  زلمی کے کپتان بابر اعظم  18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔افتخاراحمد  نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز  کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کپتان  سرفراز احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتخار احمد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر  اننگز کو اچھا اختتام دیا۔

مزیدخبریں