ایک نیوز: برطانیہ میں لاکھوں نرسز نے آج سے پھر تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کااعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مختلف اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتالیں کررہے ہیں جس کے بعد اب لاکھوں نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب ایمبولینس ورکرز نے بھی 10فروری سے ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی بزنس سیکرٹری نے نرسز کے ہڑتال کے اعلان کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگا، ایمبولینس ورکز کی ہڑتال کے دوران برطانوی فوج خدمات انجام دےگی۔