فلم ’نوک ایٹ دا کیبن‘نے’اواتار‘ کی حکمرانی ختم کردی

فلم ’نوک ایٹ دا کیبن‘نے’اواتار‘ کی حکمرانی ختم کردی
کیپشن: فلم ’نوک ایٹ دا کیبن‘نے’اواتار‘ کی حکمرانی ختم کردی

ایک نیوز: خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ’’نوک ایٹ دا کیبن‘‘ (Knock at the Cabin ) نے نارتھ امریکن باکس آفس پر 7 ہفتوں سے جاری اواتار سیکوئل ’’ اواتار دا وے آف واٹر‘‘ (Avatar: The Way of Water) کی حکمرانی ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم ’’نوک ایٹ دا کیبن‘‘ (Knock at the Cabin ) نے ابتدائی 3 روز میں 1 کروڑ 42 لاکھ ڈالر یعنی 3 ارب 94 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کمالیے ہیں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 400 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی،  عامر خان کی ’دنگل‘ کو پیچھے چھوڑ کر بالی ووڈ کی سب سے بڑی بلاک بسٹر بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ فلم اواتار دی وے آف واٹر اسپائیڈر مین نو وے ہوم کو پیچھے چھوڑ کر کورونا وائرس کی وبا کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی تھی۔

 ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی فلم اواتار دی وے آف واٹر اب تک دنیا بھر میں 1.928 ارب ڈالرز کما چکی ہے اور اس طرح اسپائیڈر مین نو وے ہوم (1.91 ارب ڈالرز) کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ کمانے والی چھٹی فلم بن گئی تھی جبکہ کورونا کی وبا کے بعد سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا تھا۔اب اواتار سیریز کی دوسری فلم 2 ارب ڈالرز کے سنگ میل کی جانب بڑھی تھی۔

یہ سنگ اب تک صرف 5 فلمیں ہی حاصل کرسکی تھی جن میں اواتار (2.9 ارب ڈالرز)، ایوینجرز اینڈ گیم (2.79 ارب ڈالرز)، ٹائی ٹینک (2.2 ارب ڈالرز)، اسٹار وارز دی فورس اویکن (2.069 ارب ڈالرز) اور ایوینجرز انفٹنی وار (2.04 ارب ڈالرز) شامل ہیں۔

اگر اواتار دی وے آف واٹر 2 ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد یہ سنگ میل حاصل کرنے والی پہلی فلم ہوگی جبکہ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی مجموعی طور پر تیسری فلم ہوگی۔