ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اپنی پارٹی کے لیڈروں سے ناراض ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق اتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گِل پارٹی لیڈروں پر برہم ہوگئے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خان صاحب کی آخری تقریر میں میرے ذکر پر پچھلے 2 دن سے کچھ آستین کے سانپ بہت پریشان ہیں ۔آستین کے سانپوں نے مشہور کر رکھا تھا کہ شہباز گل کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ بہت زخم ہیں پھر سہی! بے شک عزت زلت اللہ دیتا ہے۔ خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
ایک اور ٹویٹ میں شہباز گِل نے لکھا کہ ’کل صبح 9 بجے لاہور ہائیکورٹ میں جناب جسٹس طارق سلیم شیخ صاحب کی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت میں پیش ہو رہا ہوں۔ نیا مقدمہ ہے ابھی تک مجھے ایف آئی آر نہیں مل رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’خان صاحب کی ہدایت کے باوجود ہمارے لوکل لیڈران تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے۔ ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی میرا ذاتی مقدمہ ہو۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے شہباز گل پر بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔یہ مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں ایک شہری کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایک شہری محمد اشفاق نے درخواست دی تھی کہ انہوں نے 28 نومبر کو جب اپنا موبائل فون کھولا تو انہیں شہباز گل راولپنڈی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے نظر آئے۔
کل صبح 9 بجے لاہور ہائیکورٹ میں جناب جسٹس طارق سلیم شیخ صاحب کی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت میں پیش ہو رہا ہوں۔نیا مقدمہ ہے ابھی تک مجھے FiR نہیں مل رہی