آئی سی سی چمپئنز ٹرافی :براڈکاسٹرز کی اہم میٹنگ کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی  

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی :براڈکاسٹرز کی اہم میٹنگ کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی  
کیپشن: ICC Champions Trophy: The inside story of the important meeting of broadcasters is revealed

 ایک نیوز: آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں براڈکاسٹرز کی اہم میٹنگ کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی ہے۔  

ذرائع کا کہنا ہے  میٹنگ میں شامل براڈکاسٹرز نے وینیوز فائنل نہ ہونے پر اپنے تحفظات سامنے رکھے، براڈکاسٹرز نے شکوہ کیا کہ  غیر یقینی صورتحال سے نقصان کا اندیشہ ہے ، شیڈول جاری نہ ہونے کی وجہ مارکیٹ مہم بھی نہیں چلا سکے، آئی سی سی نے آخری میٹنگ میں بھی پاک بھارت معاملات جلد ہونے کا کہا تھا۔   

ذرائع  کے مطابق   آئی سی سی حکام   نے  کہا شیڈول فائنل نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں، ہم جلد از جلد اس مسلے کا حل چاہتے ہیں، شیڈول فائنل کرنے کیلئے میزبان پی سی بی، بی سی سی آئی سمیت دیگر بورڈ ممبرز سے بات کررہے ہیں۔   

آئی سی سی حکام نے میٹنگ میں براڈ کاسٹرز سے مزید وقت مانگ لیا، براڈ کاسٹرز کو آئندہ ایک سے دو روز میں شیڈول فائنل کرنے کی تسلی بھی کرادی، آئی سی سی نے تاحال پی سی بی کے پارٹنرشپ فارمولے پر حتمی فیصلہ نہیں کیا، بھارتی میڈیا پاکستان کا پارٹنر شپ فارمولہ منظور کیے جانے کا دعوی کررہا ہے،  چیمپئنر ٹرافی کے شیڈول سے متعلق اہم آئی سی سی بورڈ میٹنگ 7 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے، میٹنگ میں سی ای او جیف ایلرڈائس اور کمرشل ڈائریکٹر انوراگ داہیا نے آئی سی سی کی نمائندگی کی، میٹنگ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے براڈ کاسٹرز اور میڈیا پارٹنرز سے شرکت کی۔