نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی 

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی 
کیپشن: Nepra has approved reduction in electricity price by Rs 1 14 paise per unit

ویب ڈیسک:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اکتوبر کیلئے  فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ  کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں ایک روپیہ 14 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر 26 نومبر 2024ء کو عوامی سماعت کی اور اس پر آج فیصلہ سنایا ہے۔

فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔