زمبابوے : قومی سکواڈ بلاوائیو سے جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہو گیا

زمبابوے : قومی سکواڈ بلاوائیو سے جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہو گیا
کیپشن: Zimbabwe: The national squad left Bulawayo for South Africa

ایک نیوز: قومی سکواڈ بلاوائیو سے جنوبی  افریقا کے لیے روانہ ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے ساتھ 3ٹی ٹوئنٹی ، 3ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

  تفصیلات کےمطابق   زمبابوے سے سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، حارث رؤف، صائم ایوب، ابرار احمد، محمد حسنین، عثمان خان، عباس آفریدی، جہانداد خان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عمیر بن یوسف ڈربن کے لیے روانہ ہوئے ،حسیب اللہ خان، عرفات منہاس، عامر جمال، صاحبزادہ فرحان اور قاسم اکرم براستہ دبئی وطن واپس  پہنچیں گے۔   کپتان محمد رضوان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی ٹیم کو ڈربن میں جوائن کریں گے۔  

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے ساتھ 3ٹی ٹوئنٹی ، 3ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔