فتنہ،فساد پارٹی کا ہر وقت کا رونا دھونا فضول ہے،عظمی بخاری 

Dec 06, 2024 | 18:24 PM

ایک نیوز: وزیراطلاعات پنجاب  عظمیٰ بخاری نے   تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کا ہر وقت کا رونا دھونا فضول ہے۔  

تفصیلات کےمطابق عظمی ٰ بخاری نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پنجاب کے عوام نے فساد کی کال کو مسترد کردیا ہے، شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن میں انکی مقبولیت زمین بوس ہوتے دیکھی،کل مسلم لیگ ن نے شیخوپورہ ضمنی الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کی، کل پاکستان کے اداروں کیخلاف بیانیہ کو مسترد کردیا گیا ۔  

انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، مریم نواز نے عوام کی سہولت کیلئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں،پنجاب حکومت نے 130ارب روپے کا اسکالرشپس پروگرام شروع کیا ہے۔ 

 ان کا مزید کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب نے فری سولر پروگرام کا افتتاح کردیا ہے، کسانوں کیلئے بھی جلد سولرٹیوب ویل اسکیم کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے فلاحی اقدامات لوگوں کو زمین پر نظر آ رہے ہیں،  فری سولر پروگرام کا مقصد عوام کو بھاری بلوں سے نجات دلانا ہے،پہلے بھی عوام کو بجلی بلوں میں 55ارب روپے کا ریلیف دیا، ایک لاکھ سولر سسٹم عوام کو دیئے جائیں گے، 100یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا، عوام پورٹل پر سولر سسٹم کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔   

مزیدخبریں