ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری 

Dec 06, 2024 | 17:30 PM

 ایک نیوز:  ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری  کردی گئی۔  

ادارہ شماریات کےمطابق  ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ،  ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 34 فیصد گر گئی ، جس کے بعد  ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3 اعشاریہ 57 فیصد پر آگئی ۔  

 رپورٹ  کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء مہنگی 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی،حالیہ ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 12 روپے 39 پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ویجیٹبل گھی کا اڑھائی کلو ٹن 23 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے کے دوران آلو فی کلو 1 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 1 روپے 65 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، پیٹرولیم مصنوعات،جلانے کی لکڑی،کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں۔  

اعدادوشمار کے مطابق  حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 39 روپے 81 پیسے سستے ہوئے، چکن فی کلو 35 روپے 40 پیسے تک سستا ہوا، دال ماش فی کلو 7 روپے 95 پیسے سستی ہوئی،گندم کا آٹا،ایل جی کا گھریلو سلنڈر ،چاول اور انڈے بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں، جبکہ   بریڈ، مٹن،چائے کی پتی سمیت 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔  

مزیدخبریں