ایک نیوز: ریاست اور سکیورٹی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنےوالوں کوگرفت میں لانےکا مشن ، حکومت نے ملک دشمن پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ،وفاق اورصوبائی سطح پر ٹیموں کو گرفتاری و تفتیش کے اختیارات حاصل ہوں گے ،مشترکہ ٹیموں کو پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت بھی حاصل ہوگی ۔
ذرائع کاکہنا ہے سائبر کرائم سے متعلق ٹیمیں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کریں گی ،ٹیمیں سوشل میڈیا اپیس پر اکاؤنٹس کی تفصیلات معلوم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی ،ٹیموں میں سائبر سکیورٹی ماہرین بھی شامل ہیں جنہیں تمام وسائل دیئے جائیں گے ،مشترکہ ٹیمیں ملک کے کسی بھی علاقے میں چھاپے اورگرفتاری کرسکیں گی ۔