ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396 ارب روپے کی سمگلنگ کا انکشاف  

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396 ارب روپے کی سمگلنگ کا انکشاف  
کیپشن: Disclosure of annual smuggling of petroleum products worth 396 billion rupees in the country

 ایک نیوز: پٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے نرخ اور بھاری لیوی کے باعث  ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396 ارب روپے کی اسمگلنگ کا انکشاف  ہوا ہے۔  

حکومتی ذرائع  کےمطابق  وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات  کی سمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی ٹھان لی  ہے، ملک بھر میں غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پٹرولیم سے متعلق قوانین میں ترامیم کی تجاویز بھی آ گئیں ۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے ملک میں  سمگلنگ کا مجموعی حجم 750 ارب روپے کے قریب ہے، سب سے زیادہ پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ہے، تمباکو ،ٹائرز، فیبرک ، وہیکلز ، چائے ، آٹو پارٹس ، بیٹل نٹس اور موبائل فون کی بھی سمگلنگ کا انکشاف  بھی سامنے آیا ہے۔  

گزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں صورتحال کا نوٹس  لیتے ہوئے پیٹرول کی سمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کی ہدایت کی  ہے ،ملک کے مختلف حصوں میں سمگلنگ  کی روک تھام کیلئے کریک ڈاون  کا عمل بھی جاری ہے۔