پی آئی اے نے یورپ کیلئے  پروازوں کی تیاریاں مکمل کرلی 

Dec 06, 2024 | 14:23 PM

ایک نیوز: پی آئی اے کی یورپ کے پروازوں پر پابندی ختم ہونے کا معاملہ ، پی آئی اے نے یورپ کے لیے پروازوں کی تیاریاں مکمل کرلی  ہے۔  

ترجمان  پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن  کے مطابق  پی آئی اے کی یورپ  کیلئے  4 سال بعد پہلی پرواز کیلیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے  ، 4 سال بعد پی آئی اے کی پیرس کے لیے پہلی پرواز جنوری 2025 میں روانہ ہوگی ،پی آئی اے نے پیرس کیلئے پرواز 10 جنوری کیلئے بک کرنا شروع کی ہے، پرواز پی کے 719 دس جنوری کی صبح 11بجے اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہو گی ۔  

واضح رہے کہ 4 سال قبل پائلٹس کے لائسنس ایشو پر یورپی ممالک نے پی  آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی۔  

مزیدخبریں