ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی، اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 74 مقدمات درج ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 99 مقدمات درج ہیں، خیبرپختونخوا میں عمران خان کے خلاف دو مقدمات ہیں، ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات / انکوائریاں زیر التوا ہیں، نیب میں عمران خان کے خلاف تین مقدمات زیر التوا ہیں۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیر التوا ہے، عمران خان پر اکتوبر،نومبر اور دسمبر میں ہونے والے احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کی درخواست پر وزارت داخلہ کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔