ایک نیوز :تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا کاکہنا ہے کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ ڈیل نہیں کریں گے۔
پشاور میں تحریک انصاف ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا کاکہنا تھا کہ ورکرز مشکل میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں نہ ہم ٹوٹے، نہ ورکرز، آج بھی میدان میں کھڑے ہیں۔ نوجوان لا ڈلے کی سیاست نہیں مانتے۔8فروری کو سب کو جواب مل جائیگا۔
ایڈووکیٹ شیرافضل مروت کا خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں اور نواز شریف آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن، ہائی کورٹ سمیت کسی عدالت میں ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ پارٹی کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا جارہا ہے ۔ پی ڈی ایم کا سربراہ کہہ رہا ہے، فروری میں برفباری ہوگی، انتخابات مشکل ہیں۔پرویز خٹک اور محمود خان کو ہم نے لیڈر بنالیا تھا ۔ پارٹی میں لیڈر وہ ہوگا جو مشکل وقت میں ورکرز کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے۔