ڈیرہ اسماعیل خان ،سکیورٹی فورسزکی کارروائی،ایک دہشت گردہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان ،سکیورٹی فورسزکی کارروائی،ایک دہشت گردہلاک
کیپشن: Dera Ismail Khan, security forces action, one terrorist killed

ایک نیوز :ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیاگیا  ۔سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کا محاصرہ کیا ۔ آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد حبیب الرحمن جہنم واصل، مارا جانے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے ،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔