ایک نیوز : سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا لطیف کھوسہ کیساتھ آڈیو کال ریکارڈ اور لیک کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل کا درخواست میں کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سابق وزیر اعظم کی اہلیہ اور سردار لطیف کھوسہ ان کے وکیل ہیں۔ آڈیو کا ل ریکارڈ کرکے پبلک کردیا گیا،بشریٰ بی بی اور وکیل سردار لطیف کھوسہ کے درمیان آڈیو کال کو میڈیا پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔آڈیو کال کو پبلک کرنے کا مقصد بشریٰ بی بی کو ہراس کرنا، خاندانی زندگی پر منفی اثرات ڈالنا تھا۔سیکرٹری وزیر اعظم، دفاع، داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے کہہ چکے کہ کسی بھی ادارے کو خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت نہیں۔ایک وکیل اور موکل کی درمیان کی گفتگو کو پبلک کرنے سے قانونی نظام درہم برہم ہوجائے گا۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ آڈیو کال کو نہ صرف ریکارڈ کیا گیا بلکہ پبلک بھی کردیا گیا، عدالت اداروں کو فون کال ریکارڈ کرنے اور پبلک کرنے سے روکے۔استدعا ہے کہ عدالت اداروں اور ایجنسیوں کو تمام جاسوسی آلات کو ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔