فلسطین کی موجودہ صورتحال پر جہاد فرض ہوگیا ، سراج الحق

Dec 06, 2023 | 21:34 PM

 ویب ڈیسک :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکا فلسطین میں ظلم کر رہے ہیں، فلسطین کی صورتحال پر جہاد فرض ہو گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں،غزہ میں ہونے والے مظالم پر سب کو آواز اٹھانی چاہئے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اہل غزہ کا پیغام گلی،گلی پہنچانا ہے، امریکی جیل میں عافیہ صدیقی کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، امریکا انسانی حقوق کی باتیں کرتا ہے، امریکا کی جیل میں بچی محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

مزیدخبریں