جلاؤ گھیراؤ کیس،ڈاکٹریاسمین راشد کی درخواست ضمانت پرحتمی دلائل طلب 

جلاؤ گھیراؤ کیس،ڈاکٹریاسمین راشد کی درخواست ضمانت پرحتمی دلائل طلب 
کیپشن: Arson case, Dr Yasmin Rashid's bail application, final arguments sought

ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں ڈاکٹریاسمین راشد کی درخواست ضمانت پروکلا سے حتمی دلائل طلب کر لئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

 دوران سماعت ملزمہ کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ مزید کوئی تفتیش درکار نہیں ہے۔ عدالت ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرے۔

 عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا اور سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔ملزمہ کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔