ایک نیوز :بہاولپور چڑیا گھر میں افسوسناک واقعہ ،ٹائیگرز نے حملہ کرکے شہری کو چیرپھاڑ دیا،لاش پنجرے سے برآمد ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کہنا ہے کہ ٹائیگرز کے حملے میں جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ناقص سکیورٹی کے باعث پیش آیا۔تحقیقات جاری ہیں شہری ٹائیگرز کے کورٹ یارڈ میں کیسے داخل ہوا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے حملے سے شہری کے جاں بحق کے واقعہ کا نوٹس، سیکرٹری وائلڈ لائف اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی۔
محسن نقوی کاکہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔غفلت برتنے والے عملے کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے۔
نگران وزیراعلیٰ نے چڑیا گھروں کے سکیورٹی آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے چڑیا گھر کی سیر کے لئے آنے والے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کی ہدایت کردی۔