افغان باشندوں کے غیرقانونی شناختی کارڈ ،معاملہ عدالت پہنچ گیا

Dec 06, 2023 | 20:44 PM

ایک نیوز :کثیر تعداد میں افغان باشندوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف، الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نمبر لگا دیا۔شہری نے وکیل اختر عباس اور شاہ رخ شیخ کے ذریعے درخواست دائر کی۔

شہری آفتاب عالم ورک  کی الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر بنچ تشکیل ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل  سماعت کریں گے۔

درخواست گزار کاموقف تھا کہ ملک بھر میں افغان باشندوں کو ملک سے واپس افغانستان جانے کا حکم دیا گیا ۔انکشاف ہوا خبروں میں آیا سعودی عرب اور ملک میں ہزاروں جعلی شناختی کارڈ افغانیوں کو جاری ہوئے ۔افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈز پر ووٹ بھی کثیر تعداد میں بن چکے ۔اس تناظر میں الیکشن کمیشن کو الیکٹرول رول پر نظر ثانی کا حکم دیا جائے ۔نادرا کو حکم دیا جائے کثیر تعداد میں جن افغان باشندوں نے فراڈ سے شناختی کارڈ بنائے بلاک کرکے ووٹ ڈیلیٹ کرائیں ۔

درخواست گزار آفتاب عالم ورک کاکہنا تھا کہ نادرا کو حکم دیا جائے وہ جعلی شناختی کارڈ ڈیلیٹ کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے ۔پٹیشن کے زیر التوا ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کو شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے۔

مزیدخبریں