مشفق الرحیم کوہاتھ سے گیند روکنا مہنگا پڑ گیا ، آؤٹ قرار

Dec 06, 2023 | 19:48 PM

ویب ڈیسک :بنگلہ دیش کے بلے باز مشفق الرحیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہاتھ سے گیند روکنا مہنگا پڑگیا۔ آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ پر آؤٹ قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق میرپور ڈھاکہ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بنگلہ دیشی مڈل آرڈر بیٹسمین مشفق الرحیم ’فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے‘ پر آؤٹ ہونے والے تاریخ کے دوسرے ٹیسٹ بلے باز بن گئے۔

مشفق الرحیم نے کیوی فاسٹ بولر کائل جیمیسن کی گیند کھیلنے کے بعد اسے اپنے ہاتھ سے روکا تو نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی اپیل پر فیلڈ امپائر نے آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ کے لیے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیج دیا۔


تھرڈ امپائر نے مشفق الرحیم کو جان بوجھ کر گیند روکنے پر آؤٹ قرار دے دیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے لین ہٹن واحد بلے باز تھے جنہیں 1951 میں اوول میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ہاتھ سے گیند روکنے پر آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔
مشفق الرحیم کے آؤٹ ہونے کے وقت بنگلہ دیش کا اسکور 104-4 تھا جبکہ بنگلہ دیشی کی پوری ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جبکہ پہلے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنائے۔

مزیدخبریں