ایک نیوز : عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ہزاروں روپے کمی آ گئی۔
لاہور،راولپنڈی،پشاور،کراچی،سکھر،حیدر آباد کے صرافہ بازاروں میں24قیراط فی تولہ سونا 1300روپے کمی کے بعد 2لاکھ 18ہزار 100روپے کا ہوگیا ۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1114روپے کمی کے بعد 1لاکھ86ہزار 986روپے ہو گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 9ڈالر کی کمی سے 2048ڈالر فی اونس ہوگیا۔