ایک نیوز :انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مزید کمی،روپیہ مزید مستحکم ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام ڈالر 24پیسے سستا،284.38سے کم ہو کر 284.14روپے پربند ہوا ۔ گزشتہ روز ڈالر284.53سےکم ہو کر 284.38روپےپربند ہوا تھا ۔
اوپن مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 25 پیسے سستا ،285روپے پربند ہوا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 64 ہزار 38 پوائنٹس قائم کر لی ۔ مارکیٹ 961 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 917 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 117 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 93 کروڑ 93 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ آج کے دن 34 ارب 14 کروڑ سے زائد مالیت کا کاروبار ہوا ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 64,038 جبکہ کم ترین سطح 63,188 پوائنٹس رہی ۔