ڈالرکی قدر میں کمی،روپیہ مزید مستحکم ہوگیا

روپیہ مستحکم ،ڈالرکی قدر میں کمی 
کیپشن: Rupee stable, dollar depreciated

ایک نیوز :انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مزید کمی،روپیہ مزید مستحکم ہوگیا ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام ڈالر 24پیسے سستا،284.38سے کم ہو کر 284.14روپے پربند ہوا ۔ گزشتہ روز ڈالر284.53سےکم ہو کر 284.38روپےپربند ہوا تھا ۔

اوپن مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر  ڈالر 25 پیسے سستا ،285روپے پربند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے  نئی بلند ترین سطح 64 ہزار 38 پوائنٹس قائم کر لی ۔ مارکیٹ 961 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 917 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 117 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 93 کروڑ 93 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ آج کے دن 34 ارب 14 کروڑ سے زائد مالیت کا کاروبار ہوا ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 64,038 جبکہ کم ترین سطح 63,188 پوائنٹس رہی ۔