190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات: نیب رپورٹ میں اہم انکشاف

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات: نیب رپورٹ میں اہم انکشاف
کیپشن: Probe into £190 million scam: Major revelation in NAB report

ایک نیوز: 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این سی اے کے ساتھ خط و کتابت کا ریکارڈ اثاثہ جات ریکوری یونٹ سے غائب ہے۔

190 ملین پاؤنڈ سیٹلمنٹ سے پہلے ملک ریاض کی شہزاد اکبر کے ہمراہ سابق وزیراعظم سے ملاقات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔ محرر پی ایم ہاؤس کے ریکارڈ کے مطابق ملاقات11 جولائی 2019 کو ہوئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غائب ہونے والا ریکارڈشہزاد اکبر اور ضیاء المصطفی نسیم کے پاس تھا۔ ریکارڈ ریاست پاکستان کی ملکیت تھا۔ ریکارڈ کو سیاہ کاریاں چھپانے کیلئے غائب کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ کا غائب ہونا تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے تھا۔ کابینہ ڈویژن ریکارڈ غائب ہونے کی انکوائری کروا چکا۔ انکوائری میں ریکارڈ گم ہونے کی ذمہ داری شہزاد اکبر اور ضیاء المصطفی نسیم پر عائد ہو چکی ہے۔