اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا
کیپشن: The Islamabad High Court sent the matter of delimitation back to the Election Commission

ایک نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں حافظ آباد کی حلقہ بندی چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر قانون دان محمد احسن بھون کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی نوٹس پر الیکشن کمیشن حکام اور ڈی جی لا عدالت میں پیش ہوئے۔ 

چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کیسز عدالت میں آ رہے ہیں، اس معاملے کو دیکھ لیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو معاملہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں درخواست گزار کو سنیں اور مسئلہ حل کریں۔ آخر کار جو بھی معاملہ حلقہ بندی کا ہے وہ آپ نے ہی سننا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پندرہ پندرہ منٹ کا تو ٹوٹل مسئلہ ہے سنیں اور نمٹائیں۔ اور بھی کئی جگہوں کے حلقوں کا مسلئہ ہے انھیں بھی وقت دیں۔ کوشش کریں جلدی جلدی سے سنیں اور احکامات جاری کیے جائیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ ہر حلقے کا ایک دن میں معاملہ  سنیں اور ساتھ ساتھ آرڈرز کرتے جائیں۔