ایک نیوز: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سکندر سلطان راجہ سے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات ہوئی جس میں جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم عام انتخابات کے لیے تیار ہیں۔