الیکشن کمیشن کا انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا فیصلہ PTI نے مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا فیصلہ PTI نے مسترد کردیا
کیپشن: PTI rejected the Election Commission's decision to declare intra-party elections null and void

ایک نیوز: رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیے گئے۔ ہم الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرڈر سنانے کے لیے بھی ممبر نہیں آئے۔ ایک اہلکار کو بھیجا گیا۔ اگر آپ نے انصاف کا قتل کرنا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے خلاف یہ پہلا فیصلہ نہیں ہے، ہم نے اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات کمیشن میں جمع کروا دی ہیں، جب ان پر تنقید کی جاتی ہے تو توہینِ الیکشن کمیشن کیس بن جاتا ہے۔