ایک نیوز: القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں میں توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں میں 13 دسمبر تک توسیع کردی۔
عدالت نے تیرہ دسمبر کو درخواست ضمانتیں حتمی دلائل کیلئے مقرر کردی ہیں۔