ایک نیوز: لائنز ایریا کے علاقے اے بی سینیا لائن سے تین دسمبر کو اغوا ہونے والا طالبعلم گھر پہنچ گیا۔ بی بی اے کے طالبعلم وجاہت کے اغوا کا مقدمہ چار دسمبر کو بریگیڈ پولیس نے درج کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے وجاہت کے مبینہ اغوا کے بعد 50 ہزارڈالر تاوان کا بٹ کوائن میں مطالبہ کیا تھا۔ اغوا کاروں نے اہل خانہ کو مغوی کی ایک ویڈیو بھی ارسال کی تھی۔
تفتیشی حکام کے مطابق ویڈیو میں نوجوان کے ہاتھ میں ہتھکڑی بندھی ہوئی تھی۔ واقعہ سے متعلق اینٹی نائیلنٹ کرائم سیل پولیس تفتیش کر رہی تھی۔ 5 اور چھ دسمبر کی درمیانی شب مغوی وجاہت گھر پہنچ گیا۔
اے وی سی سی پولیس نے مغوی وجاہت کی واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔ مغوی کو تاوان کی ادائیگی کے بعد یا بنا تاوان کے چھوڑا گیا ہے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
اے وی سی ایل حکام کے مطابق واردات کی تفتیش بھی جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔