ایک نیوز: جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کا سپاہی احمد علی دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید سپاہی کا تعلق چارسدہ سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ جواں سال احمد علی کی عمر 26سال تھی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ہوا۔ شہید سپاہی احمد علی جیسے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کی مضبوطی کا باعث ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج جنوبی وزیرستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔