جعلی اکاؤنٹس بنا کرانتشار پھیلانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطاءتارڑ

Dec 06, 2023 | 12:52 PM

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس بناکر انتشار پھیلانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

لاہور میں رہنما ن لیگ عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پراپیگنڈا میں پی ایچ ڈی کی ہے، ہم نے 2300 اکاؤنٹس کو سرچ کیا تو 1700 پی ٹی آئی کے تھے ، فیک اکاؤنٹس چلانے سے پہلے ان کی تصاویر تو تبدیل کردیتے، ٹوئٹر پول کسی کے بھی حق میں کرواسکتے ہیں ۔

عطاتارڑ نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے پول کروانے کی روایت بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈالی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے نہ عدت پوری کی نہ مدت پوری کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کاایک کے بعد ایک کیس ثابت ہورہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہناتھا کہ 190ملین پاؤنڈز کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے، 190ملین پاونڈز سکینڈل ملکی تاریخ کا سب سےبڑا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملکی تاریخ کا بدترین وزیراعظم تھا، ہمارے اوپر جب مشکل وقت تھا تو کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سے کوئی نہیں بچا سکتا، انہیں عمر قید کی سز اہونی چاہیے۔

عطا اللہ تارڈ نے اہم دستاویزات کیساتھ انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ جان برکس کے نام سے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، ٹویٹر اکاؤنٹ پر جینز بش کی تصویر لگائی ، 2017میں پی ٹی آئی کی ٹیم نے یہ اکاؤنٹ بنایا، یہ اکاؤنٹ  2022میں فعال کیا گیا، جوزیف گوبیل زندہ ہوتا تو پاکستان ہجرت کرکے انکے ہاتھ پر بیعت کرتا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن پر پول بنایا گیا جس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا نام نہیں ڈالا گیا، جان برکس کہہ رہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بہتر کوئی لیڈر نہیں تو پھر دوسرے امریکی سے اپروول کی کیا ضرورت ہے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں امریکا نے حکومت گرائی، کبھی کہتے ہیں محسن نقوی نے گرائی، ذہنی توازن ٹھیک نہیں نہ مدت مکمل کی اور نہ عدت مکمل کی، علماء کو کیوں چپ لگ گئی ہے، نواز شریف کے خلاف فتویٰ جاری ہوتا تھا۔

مزیدخبریں