ایک نیوز: گودھرا میں مذہبی جماعت کے علاقائی عہدے دار پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیشرفت۔ مبینہ ٹارگٹ کلرز کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مولانا رب نواز حنفی کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقائی عہدے دار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی، بلال نماز پڑھ کر آنے کے بعد میدان میں بیٹھا ہوا تھا جب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس حکام کے مطابق موقع سے نائن ایم ایم گولیوں کے خول ملے ہیں۔ زخمی شہری سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی۔
آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے نیوکراچی کے علاقے میں فائرنگ کے حوالے میڈیا رپورٹس پر ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے جملہ پہلوؤں کو انتہائی مربوط اور مؤثر بناتے ہوئے ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔