نان فائلرز کے موبائل، گیس اور دیگر یوٹیلٹی کنکشن کاٹنے کا فیصلہ

Dec 06, 2023 | 12:13 PM

ایک نیوز: ملک بھر میں موجود نان فائلرز اور ٹیکس جمع نہ کروانے والے صارفی کے بجلی اور گیس کنکشن سمیت موبائل اور دیگر یوٹیلٹی کنکشن کاٹنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے۔ اس دوران کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں سے ٹیکس کی وصولی پر تبادلہ خیال ہوا۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ ورچوئل مذاکرات میں منافع بخش کاروبار پر ٹیکسوں کے نفاذ پر بات چیت کی گئی۔ ساتھ ہی نان فائلرز کو بھجوائے گئے نوٹسز پر بھی آئی ایم ایف ٹیم کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف ٹیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 7 لاکھ 46 ہزار نان فائلرز کو نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں نان فائلرز کے خلاف بجلی کے کنکشن کاٹنے کا قدم اٹھایا جائے گا۔ 

اس حوالے سے آئی ایم ایف کی ٹیم ایف بی آر سے ہونے والے مذاکرات پر رپورٹ جاری کرے گی جبکہ آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان رواں ہفتے بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں