پاک فوج کے خیبر پختوخوا کے دوردراز علاقوں تک تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات 

پاک فوج کے خیبر پختوخوا کے دوردراز علاقوں تک تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات 
کیپشن: Steps taken by Pakistan Army to promote education in remote areas of Khyber Pakhtunkhwa

ایک نیوز: پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ خیبر پختوخوا کے دوردراز علاقوں تک تعلیم کے فروغ کیلئے متحرک ہیں۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کی ہدایات پر "تعلیم سب کے لئے" جیسے اہم اقدامات کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، بونیر اور چترال میں تعلیم کے فروغ کے لئے کاوشیں جاری ہیں۔ 

اس سلسلہ میں ان اضلاع کے دوردراز علاقوں میں عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دلوائیں۔ ان اضلاع میں پہلے سے قائم سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی نہ صرف تزئین و آرائش کی جا رہی ہے بلکہ ان سکولوں میں کلاسز کے باقاعدہ اجراء کے لئے تمام ضروری سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ 

اس کے ساتھ ساتھ مختلف سکولوں میں ضرورت مند طلباء اور طالبات کو سکول یونیفارم، کتابیں، کاپیاں اور سٹیشنری بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ سوات میں گورنمنٹ ماڈل کالج کی بلڈنگ میں آگ لگنے کے بعد پاک فوج نے عارضی ٹینٹوں میں کلاسز کا اجراء شروع کیا۔ 

باجوڑ، خیبر، دیر اور بونیر میں مختلف سکولوں میں تزین و آرائش مکمل کر کے انہیں مکمل فعال کر دیا گیا۔ ان اضلاع کی عوام تعلیم کے فروغ کے لئے ان اہم اقدامات پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں اور پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کا شکریہ بھی ادا کررہی ہے۔ 

ان اضلاع کی عوام نے تعلیم کے فروغ کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو خوب سراہا۔