میجرشبیرشریف شہید کے یوم شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی، دعاؤں کا اہتمام

Dec 06, 2023 | 10:34 AM

ایک نیوز: میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر)کے 52 ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج میجر شبیر شریف شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

علماء نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا خون شامل ہے“۔”شہداء کو بھولنے والی قوموں کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا“۔  

علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ ”شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے“۔ ”شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے“۔ “شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں“۔ ”میجر شبیر شریف شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا“۔

مزیدخبریں