ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔ کاروبار کے آغاز پر ایک مرتبہ پھر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس63 ہزار کی حد سے آگے نکل گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آخری سیشن کے دوران ہنڈرڈانڈیکس 63 ہزار کی حد تک پہنچا تھا۔
ہنڈرڈانڈیکس میں 259 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مارکیٹ 63 ہزار 215 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔