ویب ڈیسک:ایکس(سابقہ ٹوئٹر)ڈاؤن لوڈنگ میں اب تھریڈزسےپیچھےرہنےلگا۔
تفصیلات کےمطابق تھریڈزایپ کوآغازمیں لوگوں نےبہت پسندکیاتھامگربعدیہ سلسلہ اس قدرکم ہوگیاتھاکہ یہ ایپ نہ ہونےکےبرابرہوگئی تھی لیکن ایک بارپھرسےلوگ تھریڈزایپ کوپسندکرناشروع ہوگئےہیں،اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہےکہ جب سےمیٹانے(ٹوئٹر)کانام تبدیل کرکےایکس رکھ دیاتب سےاس ایپ کی مانگ کم ہوگئی ہے۔
ایپ ٹوپیا نامی کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ ستمبر سے تھریڈز کو روزانہ ڈاؤن لوڈ کرنے کی تعداد میں کمی آئی تھی مگر نومبر کے آخر میں حالات بدلنا شروع ہوگئے۔
نومبر کے آغاز میں روزانہ ساڑھے 3 لاکھ بار اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جا رہا تھا مگر 23 نومبر کو یہ تعداد 6 لاکھ20 ہزار تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھریڈز کی مقبولیت میں نیا اضافہ ممکنہ طور پر میٹا کی جانب سے اس ایپ کے اشتہارات چلانا ہے۔
ستمبر سے اب تک ایکس کو 2 کروڑ 70 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا جبکہ تھریڈز کو 4 کروڑ 10 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں ایکس ایپ کی بجائے ٹوئٹر لائٹ کو زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا کیونکہ اس کا نام ایکس سے تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تھریڈز کو سب سے زیادہ بار بھارت میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا جس کے بعد امریکا دوسرے نمبر پر رہا۔اس کے مقابلے میں ایکس کو سب سے زیادہ انڈونیشیا اور پھر بھارت میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا نام بدل کر ایکس رکھنے سے اس ایپ کی ڈاؤن لوڈنگ متاثر ہوئی۔البتہ اب بھی ایکس تھریڈز کے مقابلے میں زیادہ بڑا پلیٹ فارم ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہے۔اس کے مقابلے میں تھریڈز صارفین کی تعداد 10 کروڑ کے قریب ہے (یہ اعداد و شمار اکتوبر میں میٹا نے جاری کیے تھے)۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق 10 نومبر تک تھریڈز صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کرگئی تھی۔
تھریڈزنےڈاؤن لوڈنگ میں ایکس کوپچھاڑدیا
Dec 06, 2023 | 07:08 AM