ایک نیوز:اسلام آبادمیں سابق چیئرمین کی گاڑی پرقاتلانہ حملہ سے4افرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آبادمیں مسلم لیگ(ن)کےسابق چیئرمین جھنگی سیداں کی گاڑی پرقاتلانہ حملہ ہوا۔
پولیس ذرائع کےمطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےسابق چیئرمین سیدابرارشاہ تین ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے،قاتلانہ حملےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت رفاقت ،سیدعلی شیراورصاحب گل کےناموں سےہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئےپولیس کی بھاری نفری نےموقع واردات پرپہنچ کرتمام شواہداکٹھےکرلئےہیں،لاشوں کوتحویل میں لےضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق قتل کی واردات سابق دشمنی کاشاخسانہ بتائی جاتی ہے،پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جلدملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔