اشنا شاہ نے شوہرکےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

اشنا شاہ نے اپنےشوہرکےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
کیپشن: Ashna Shah got the happiness of performing Umrah with her husband

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ اُشناشاہ نےشوہرکےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی اور انہوں نے خانہ کعبہ میں تمام مسلمانوں اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی ہیں۔ 
اداکارہ نےویڈیواینڈفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور ایکس(سابق ٹوئٹر) پر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں حرم کعبہ کے اندر اپنے شوہر حمزہ امین کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔اشنا شاہ نے اپنےشوہر کے ساتھ عمرے کیلئے سفر کیا اور انہوں نے مداحوں کو خبر دی کہ ان کے شوہر نامور گالفر حمزہ امین کا یہ پہلا عمرہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر اداکارہ کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں لوگ طواف کررہے ہیں اور اشنا شاہ نے اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کیلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں مانگی ہیں۔
انسٹاگرام پوسٹ پر اشنا شاہ نے ترکیہ ویب سیریز”فاتح صلاح الدین ایوبی“ کے پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری کا شکریہ بھی ادا کیا اور تاریخی ویب سیریز کا حصہ بننے پر مسرت کا اظہار کیا۔