ویب ڈیسک :امریکا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں حملوں میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر ویزا پابندیوں کا اعلان کر دیا۔
سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے ایکس پر ٹوئٹ میں لکھا کہ " مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد حملوں میں ملوث انتہا پسند آباد کاروں کی مذمت کرتے ہیں۔امریکا کسی بھی ایسے شخص کو ویزا دینے سے انکاری ہے جو "مغربی کنارے میں امن، سلامتی یا استحکام کو نقصان پہنچانے" میں ملوث ہے۔
سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اس بات پر زور کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا ہے۔