ہدایتکار سید نور کےاداکار شان کے بارے میں اہم انکشافات

ہدایتکار سید انور اداکار شان کے بارے میں اہم انکشافات
کیپشن: ہدایتکار سید انور اداکار شان کے بارے میں اہم انکشافات

ایک نیوز نیوز:سیدنور کا کہنا تھا کہ فلمیں فلاپ ہونے کے بعد شان کا نام سن کر پارٹی نے پیسے واپس مانگ لیے تھے۔
 تفصیلات کے مطابق  فلم بلندی کی کامیابی کے بعد لوگ بھیڑ چال چلتے ہوئے شان پر ٹوٹ پڑے لیکن ایک دو فلموں کے بعد شان کی فلمیں فلاپ ہونا شروع ہوگئیں۔ہدایتکار سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر سینئر اداکار شان کی فلمیں فلاپ ہونے کے بعد  منحوس کا لفظ استعمال کرنے لگے تھے۔ سید نور  نے سینئر اداکار شان شاہد کے کیرئیر پر بات کی اور بتایا کہ شان شاہد نے میری لکھی ہوئی فلم ’ بلندی ‘ سے آغاز کیا تھا، شان شاہد کیمرہ مین ریاض بٹ اور میری سپورٹ سے فلم ’ بلندی‘ میں کاسٹ کیے گئے۔

سید نور کا مزیدکہنا تھا کہ بتایا کہ’ فلم بلندی‘کی کامیابی کے بعد  لوگ بھیڑ چال چلتے ہوئے شان پر ٹوٹ پڑے لیکن ایک دو فلموں کے بعد شان کی فلمیں فلاپ ہونا شروع ہوگئیں جس کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا کہ لوگوں نے شان کو فلموں میں لینا ہی چھوڑ دیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کے بعد  وہ ہدایتکار جو شان کے کم بیک ( فلم گھونگھٹ ) کے بعد ان کے بغیر فلم نہیں بناتے تھے انہوں نے شان کے لیے زحل ستارہ( منحوس ) کے الفاظ استعمال کرنا شروع کردیے تھے جس کے بعد شان پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے اور 2 سے 3 سال امریکا میں رہے۔

ہدایتکار سید نور کا مزید کہنا تھا کہ س کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ شان ایک اچھے آرٹسٹ ہیں انہیں ملک واپس آنا چاہیے۔ میں نے  فلم گھونگھٹ کے لیے شان کو ملک واپس لانے کا سوچا  لیکن جس تھرڈ پارٹی نے فلم خریدی ہوئی تھی انہوں نے شان کانام سن کر کہا کہ  ہمیں ہمارے پیسے واپس کردیں ہمیں نہیں کرنی۔  جس پر میں نے پارٹنر سے کہا جو پیسے واپس لیتا ہے اسے دے دیں شان اس فلم میں ہٹ ہوں گے۔