ایک نیوز نیوز: الجزیرہ ٹی وی کی انتظامیہ نے صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں درخاست دائر کر دی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق شیریں ابوعاقلہ کے قتل کا معاملہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ لے جانے کا فیصلہ ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک کی قانونی ٹیم نے تحقیقات کے بعد کیا۔
ٹی وی کی قانونی ٹیم نے نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں درخواست جمع کرادی ہے۔
الجزیرہ کی جانب سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے رجوع کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لپید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں سے متعلق کوئی تحقیقات نہیں کرے گا، کوئی ہمیں اخلاقیات کا درس نہیں دے سکتا۔
واضح رہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں، جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں تھیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ کی خاتون صحافی پر گولی اسرائیلی فوج نے ہی چلائی جو ان کی موت کی وجہ بنی۔